اسلام آباد (ساجد چوہدری ) قومی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (نیشنل سرٹ ) اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ( این ٹی سی ) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے اہل خانہ کے روزمرہ معمولات، مقامات اور ذاتی معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں، کیونکہ ایسی پوسٹس گھروں اور خاندانوں کو سیکیورٹی خطرات سے دوچار کر سکتی ہیں۔