ایمپلائز گرینڈ الائنس کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا

June 08, 2023

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) فنانس ڈویژن کیو بلاک کے سامنے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل کا احتجاج بدھ کو تیسرے روز بھی جاری رہا۔ شرکاء کیو بلاک وزارت خزانہ سے مارچ کرتے ہوئے ریلی کی صورت میں سیکرٹریٹ چوک میں پہنچے،جہاں خطاب کرتے ہوئےرحمن باجوہ نے بتایا کہ 8جون کو ملک بھر سے ہزاروں ملازمین اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ۔ مشترکہ طور فیصلہ کن دھرنا دیا جائے گا اوریہ دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں مطالبات پورے کئے جائیں۔