آئی جی سے امریکی سفارتکار کی ملاقات،تعاون بڑھانے پرغور

June 08, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے امریکی سفارت خانے کے پولیس ایڈوائزرمسٹر ایڈ پریسٹن(Mr. Ed Preston) سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ایڈ پریسٹن(Mr. Ed Preston) امریکی ایمبیسی کے انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ افئیرز سیکشن سے منسلک ہیں۔ دوران ملاقات انسداد جرائم،پبلک سیفٹی اور انفراسٹرکچر کی ترویج میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق رائے ہوا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے اہم پیشہ ورانہ امور کی تمام تر تفصیلات پولیس ڈیش بورڈ پر صرف ایک کلک پر دستیاب ہیں۔امریکی پولیس ایڈوائزر نے جرائم کنٹرول میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کو قابل ستائش قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس کے ٹریننگ نصاب کو انفارمیشن شئیرنگ اور باہمی تعاون سے ری ڈیزائن کیا جائے گا۔