ن لیگ میں شامل ہونے والوں کوخوش آمدید کہتے ہیں،سیف اللہ کھوکھر

June 08, 2023

لاہور (خصوصی نمائندہ) تحریک انصاف لاہور کے رہنما صدیق قادری، چودھری ٹیپو گجر، اصغر بٹ، رانامقبول،حاجی سیف اوردیگرمسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ۔سیف الملوک کھوکھر نے تحریک انصاف سے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ مصطفی ٹاون میں تحریک انصاف لاہور کے رہنما لالا گجر،صدیق قادری،رانا مقبول،حاجی سیف، ملک عامر، ہارون خان،طارق بٹ،امین بلوچ،ملک ذوالفقار ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔