دیور نے بھابی ،نامعلوم افراد نے نوجوان قتل کردیا خاتون کی لاش برآمدزیادتی کا شبہ

June 08, 2023

لاہور (کرائم رپورٹر،کر ائم رپو رٹرسے) دیو ر نے بھابی ،نوجوان نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہوگیا،35سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔نواں کوٹ کے علاقے میںشہزادہ پیر دربار کے قریب گھریلو جھگڑے پر34سالہ قرۃ العین پراس کے دیور ظہیر عباس نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ۔پانی والا تالاب کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22سالہ فواد کو قتل کر دیا ۔ ہئیر کے علاقے میں 35سالہ نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ۔ خاتون کے ساتھ زیادتی کاشبہ بھی ظاہر کیاگیاہے۔ عسکری 11 کے قریب ویرانے میں خون میں لت پت لاش پڑی تھی ۔ پولیس نے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کردیا۔ایدھی ترجمان کے مطابق مقتولہ کے سر اور جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں ۔