بینظیر بھٹو کی سالگرہ جوش وجذبہ سے منائی جائیگی ،رانافاروق سعید

June 08, 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی سالگرہ وسطی پنجاب سمیت ملک بھر میں جوش و جذبے سے منائی جائیگی،سنٹرل پنجاب کی تمام ڈویژنل ،ڈسٹرکٹ،تحصیل،سٹی اور ذیلی تنظیمیں بھر پور تیاری کریں۔ لاہور اربن ڈویژن کے لبرٹی چوک جلسے میں سابق صدر شرکت نہیں کر سکیں گے۔اس روز سابق صدر آصف علی زرداری کراچی میں ہوں گے ۔