جلائو گھیرائوکرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے ،ساجدمیر

June 08, 2023

لاہور(خبرنگار)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے وفد کے ساتھ جناح ہاوس کا دورہ کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پی ٹی آ ئی نے احتجاج کی آ ڑ میں دہشت گردی کی ہے، اسے آئینی اور جمہوری احتجاج نہیں کہا جاسکتا۔ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلائو گھیرائو کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ رانا محمد شفیق خاں پسروری ،حافظ معتصم الہی ظہیر، حافظ یونس آزاد، ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی، حافظ بابر فاروق رحیمی، میاں فضل حق ثانی، حافظ محمد علی یزدانی، اورمیاں راشد بھی شامل تھے ۔