سندھ اور بلوچستان کے 15 اضلاع میں 6 سے 23 ماہ کے ایک تہائی بچے غذائی کمی کا شکار

June 09, 2023

اسلام آباد( صالح ظافر) فرانسیسی سفارتخانے کی جانب سے سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ 15 اضلاع میں کرائے جانے والے ایک سروے سے پتہ چلا ہے کہ 6 سے 23 ماہ کی عمر کے ایک تہائی بچے معتدل شدید غذائی کمی (ایم اے ایم ) کاشکار ہیں جبکہ 14فیصد سنگین شدید غذائی کمی ( ایس اے ایم) کا شکار ہیں۔ پاکستان میں زندگی کے خطرات سے دوچار خواتین اور بچوں کےلیے جاری سیلابی امداد میں 35لاکھ یورو کی فرانسیسی حصہ داری کے حوالے سے یہ اعدادوشمار فرانسیسی سفیر نکولس گیلے نے فراہم کیے ہیں۔ فرانسیسی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے فرانسیسی حصہ داری کا خیر مقدم کیا ہے۔