مسرت چیمہ کی اپنی اور شوہر کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی تردید

June 09, 2023

لاہور(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کی سابق رہنما مسرت جمشید چیمہ نے اپنی اور شوہر جمشید اقبال چیمہ کے حوالے سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جہانگیر ترین اور نہ ہی اس گروپ کے کسی رہنما سے ملاقات ہوئی،ہم نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے،نہ کسی جماعت میں شامل ہوئے ہیں اور نہ ہوں گے۔