پن بجلی منافع، وفاق نے 2 ارب جاری کر دیے، KP حکومت BRT انکوائری رکوانے سے دستبردار

June 09, 2023

پشاور(نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے صوبہ خیبر پختونخوا کو پن بجلی خالص منافع کی مدمیں2ارب روپے جاری کردئیے ہیں جبکہ صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ میں بی آر ٹی انکوائری روکنے کیلئے سابقہ حکومت کی جمع کردہ رٹ پٹیشن واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سانحہ کوچہ رسالدار کے12متاثرین کیلئے45لاکھ روپے امداد کی منظوری دے دی ہے جبکہ صوبائی کابینہ نے ضم اضلاع میں آوٹ سورس ہسپتالوں کی مینجمنٹ کے واجب الادا اخراجات کی مد میں 932 ملین گرانٹ ان ایڈکی بھی منظوری دے دی ہے۔