پاکستان نیشنل پارٹی نے انتخابی اتحاد کیلئے کمیٹی قائم کردی

June 09, 2023

کوئٹہ (پ ر) پاکستان نیشنل پارٹی نے سیاسی جماعتوں سے فکری وابستگی و ہم آہنگی ، سیاسی اتحاد اور عام انتخابات میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے پارٹی کے سیکرٹری جنرل چیئرمین آصف بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے ارکان میں میرغفور بزنجو، رحیم امام بزنجو اور میرحمید شا مل ہیں پارٹی سربراہ کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی بااختیار اور ارکان میں توسیع بھی کرسکتی ہے۔