پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا

June 09, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نے محکمہ صحت کے حکام سے کامیاب مذاکرات کے بعد اپنا حتجاج ختم کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں جمعرات کو ڈی جی ہیلتھ آفس کوئٹہ میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔جس میں پیرامیڈیکس کی بڑی تعداد احتجاج پر بیٹھ گئی ۔بعدازاں مطالبات کے حل کے لئے ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نور محمد قاضی اور سیکرٹری بلوچستان میڈیکل فیکلٹی ڈاکٹر نسیم کٹکیزئی ، پیرامیڈیکس کے صوبائی صوبائی صدر عبدالسلام زہری جنرل سیکرٹری محمد طاہر ہوتک، چئرمین بشیر احمد چھلگری وائس چیئرمین محمد گل دہوار حاجی محمد شفاء مینگل کے درمیان سیکرٹری محکمہ صحت کی ہدایت پر مذاکرات ہوئے۔ ڈی جی ہیلتھ کی جانب سے پیرامیڈیکس کے مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی اور کہاکہ ڈی جی آفس سے متعلق آپ کے تمام مطالبات و مسائل کو حل کیاجائیگا اور سیکرٹری محکمہ صحت سیکرٹری فنانس سے متعلق امور پر پرپوزل بن گیا ہے بہت جلد آپ کے مسائل حل ہونگے، پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نے ڈی جی ہیلتھ کے کیمپ آمد اور مطالبات کے فوری حل کی یقین دہانی پر ڈی جی ہیلتھ اور سیکرٹری بلوچستان میڈیکل فیکلٹی کا شکریہ ادا کیا۔ اور اپنا احتجاج ختم کرتے ہوئے کہاکہ اگر ان کے مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوا تو وہ دوبارہ احتجاج کی کال دیں گے۔