آئین و قانون کی بالادستی، شہریوں کے حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں، استحکام پاکستان تحریک

June 09, 2023

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) استحکام پاکستان تحریک کےصدر احمد کلیم نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی، شخصی آزادی اور ہرشہری کے حقوق کا یکساں تحفظ ہے۔ وطن عزیز کو معاشی سماجی اور معاشرتی طور پر مضبوط بنانا چاہتے ہیں ۔یونین کونسل کی سطح پر ثالثی کونسل کے نظام کو موثر بنایا جائیگا۔ سینئر نائب صدر ایمن جاوید، جوائنٹ سیکرٹری احمد نعیم ، لیگل ایڈوائزر جاوید سلیم شورش ایڈووکیٹ اور تحصیل صدر محمد آصف سیال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احمد کلیم نے کہا کہ پاکستان کے جوہری اثاثوں کی حفاظت کو یقینی اور شہریوں کو تعلیم صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔