چیف سیکرٹری کی مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کی یقین دہانی

June 09, 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری خزانہ نے سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کو لیو انکیشمنٹ کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن پر تحفظات دور کرنے اور آئندہ بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافے کی یقین دہانی کر ادی ۔ پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوارڈی نیشن کونسل ،ایپکا پنجاب ، اساتذہ تنظیموں اور پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشنز کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے چیف سیکرٹری سے ملاقات کی۔