فرانس میں چاقو سے حملہ، بچوں سمیت 5 افراد زخمی

June 10, 2023

پیرس( نیوز ڈیسک) فرانس میں چاقو بردار شخص کے حملے کے نتیجے میں اسکول کے 4 بچے اور ایک آدمی شدید زخمی ہوگیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ فرانسی شہر الپس میں پیش آیا جہاں پرائمری اسکول کے بچوں کا ایک گروہموسم گرما کی تعطیلات منانے ایک جھیل پرآیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو گہرے زخم آئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔تاہم بچوں کو بچانے کی کوشش میں زخمی ہونے والے شخص کی حالت ناک ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔