پی ٹی آئی بلوچستان کا اجلاس، من پسند عہدیداروں کا تقرر مسترد

June 10, 2023

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی،صوبائی، ڈسٹرکٹ اور دیگر ونگز کے سینئر عہدایداران و ممبران کا اہم مشاورتی اجلاس زیر صدارت صوبائی نائب صدر سید میر علی آغا منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی جوائنٹ سیکریٹری ملک فیصل دہوار ،صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل زین العابدین خان سینئر نائب صدر ملک لیاقت لہڑی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نور خان اچکزئی ،سیکرٹری اسرار کاکڑ ،دوست محمد،زیبر کاکڑ ،اسد خان اچکزئی نجیب خان،بلال خان اچکزئی ، محمد عارف،کلیم اللہ کاکڑ اور دیگر سینئر ارکان نے اظہار خیال کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ میں گزشتہ دو روز سے بغیر مشاورت کے کئے گئے غیر آئینی ، نظریاتی ممبران کو نظرانداز کرکے من پسند افراد کے نوٹیفکیشنز کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ 48 گھنٹوں کے اندر اگر یہ غیر آئینی من پسند اور بغیر مشاورت کئے گئے نوٹیفکیشن کو منسوخ نہیں کیا گیا تو کسی بھی طرح کے احتجاج سے دریغ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرز کو ناتجربہ کار ،امپورٹڈ ٹویٹر اور پیرا شوٹرز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا اگر ضرورت پڑی تو احتجاجی طور زمان پارک کا رخ کرکے چیئرمین عمران خان کو تمام حقائق اور 9مئی کے بعد جیلوں میں قید ورکرز کے ساتھ عدم تعاون و دلچسپی اور ناروا سلوک سے آگاہ کرینگے ۔