نواز شریف الیکشن مہم کی قیادت کیلئے جلدوطن آرہے ہیں، سجاد خان، ناصر بٹ

June 10, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار،خبر نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سجادخان،ناصربٹ اور دیگر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف الیکشن مہم کی قیادت کرنے کیلئے جلدوطن آرہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات انجمن تاجران پیر ودھائی کے صدرثناء اللہ خان سنی کی جانب سے مسلم لیگ ن راولپنڈ ی کے رہنماؤں کے اعزازمیں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ناصر محمود بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ راولپنڈی کے اختلافات دور کروا کر تنظیم کو متحد کرنے کا کام جاری ہے۔