ٹیکسلا کے علاقہ میں خاتون قتل

June 10, 2023

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ٹیکسلا کے علاقہ میں خاتون کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔ پولیس کو اے ایس آئی جاوید اقبال نے بتایا کہ ون فائیو پر کال موصول ہوئی کہ سائرہ زوجہ سجاد کو دیور نے گولی مار دی ہے اور تحصیل ہیڈ کوائٹر ہسپتال میں زخمی حالت میں ہےجس پر ہسپتال پہنچا تو وہ تھوڑی دیر بعد چل بسی ۔ اسی دوران محراب نے بتایا کہ میں بلال مسجد کے قریب کھڑا تھا کہ سخاوت کے گھر سے فائر کی آواز آئی ، میں ان کے گھر پہنچا تو دیکھا کہ سائرہ بی بی زخمی حالت میں پڑی تھی اور اس کا خاوند سجاد اختر جس کے ہاتھ میں پسٹل پکڑا ہوا تھا مجھے دیکھتے ہی موقع سے بھاگ گیا۔