نالوں، قبرستانوں کی صفائی مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ دینے کی ہدایت

June 10, 2023

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے ) نالہ لئی میں گرنے والے تمامپندرہ بڑے نالوں کی صفائی کا مکمل ہونے پر ڈی جی آر ڈی اے اور ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سرٹیفکیٹ دیں گے۔میونسپل کارپوریشن راولپنڈی بھی قبرستانوں کی صفائی کا کام مکمل کر کے سرٹیفکیٹ دے گی۔ راولپنڈی میں ایوریج ویٹ ڈیز 95 ہیں اور یہاں اوسطا بارش 1320 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ بارشوں کے دوران گہرے پانی میں لوگ کے نہانے کے دوران ڈوبنے کے خدشات کافی بڑھ جاتے ہیں۔راولپنڈی ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز بارشوں میں حساس جگہوں پر دفعہ144نافد کریں تاکہ کوئی ناگہانی صورتحال پیدا نہ ہو۔ یہ ہدایات کمشنر راولپنڈی ڈویژن نےکمشنر آفس میں اجلاس کے دوران جاری کیں۔ کمشنرنےکہا کہ ڈھوک نجو، ضیاء الحق کالونی، ڈھوک رتہ، رتہ امرال، جاوید کالونی، نیو پھگواڑی، گوالمنڈی، محلہ راجہ سلطان، ڈھوک الہی بخش کے علاقوں میں خصوصی توجہ دی جائے۔ ایم ڈی واسا نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نالوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کا عمل جاری ہے۔