نسٹ یونیورسٹی کا ڈرون ٹیکنالوجی میں اعزاز

June 10, 2023

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )نسٹ یونیورسٹی کی ائیرورکس ٹیم نے ڈرون ٹیکنالوجی میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ ترک کونسل برائے سائنٹفک اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ کے زیراہتمام منعقد ہونے والے ٹیکنوفیسٹ 2023 میں نسٹ یونیورسٹی کی طرف سے تیار کردہ ڈرون مظاہرے کے لئے پیش کیا گیا۔ یہ ڈرون نسٹ کے باصلاحیت طلبہ پر مشتمل ٹیم ایئرورکس نے تیار کیا ہے، یہ ڈرون آفت زدہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے کے لئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے، ڈرون ہر طرح کی سطح پر اترنے اور اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔