ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات کاجائزہ، ساہیوال میں بند کی منظوری

June 10, 2023

لاہور (نیوزرپورٹر)نگران وزیر مواصلات و ایکسائز پنجاب بلال افضل کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ڈزاسٹر مینجمنٹ کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر میں انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ بلال افضل نے ویکسینیشن بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سیکریٹری آبپاشی اور کمشنر ڈی جی خان کو کی کہ کچھی کینال اور برساتی نالوں کا مل کر معائنہ کریں ۔ کابینہ کمیٹی نے ساہیوال میں قطب شاہانہ دریائی بند کی سکیم کی مظوری بھی دی۔