2سال میں پہلی مرتبہ ہائی اسٹریٹ پر دکانوں کی فروخت میں کمی ہوگئی

June 11, 2023

لندن(پی اے ) اخراجات زندگی میں اضافے کے بعد 2سال میں پہلی مرتبہ ہائی اسٹریٹ پر دکانوں کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی ،بزنس ایڈ وائزری فرمBDO کے نئے اعدادوشمار کے مطابق اسٹور اور آن لائن دونوں جگہ گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں اس سال مئی کے دوران اشیا کی فروخت میں 1.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے 5ماہ کے دوران آن لائن سیلز میں 3.3فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اسٹور ز پر فروخت میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا،گھریلو سامان کے شعبے کی فروخت میں مجموعی طورپر 9.2فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،فیشن کے شعبے میں بھی مسلسل تیسرے ماہ بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔BDO ریٹیل اور ہول سیل شعبے کہ سربراہ کا کہناہے کہ یہ اعدادوشمار بہت ہی حوصلہ شکن ہیں ۔