سیاسی پناہ کی مشترکہ پالیسی پر یورپی یونین کا اجلاس

June 11, 2023

لکسمبرگ (نیوز ڈیسک) سیاسی پناہ کی مشترکہ پالیسی سے متعلق لکسمبرگ میں یورپی یونین کا اہم اجلاس شروع ہوگیا۔ اجلاس کا مقصد سیاسی پناہ کی مشترکہ پالیسی پر طویل عرصے سے جاری تنازع کا حل تلاش کرنا ہے۔اس دوران وزرائے داخلہ نے یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں پر سیاسی پناہ کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ یورپی ممالک میں پناہ گزینوں کی روک تھام ایک عرصے سے یورپی یونین کے لیے درد سر بناہوا ہے۔