علی عدنان چوہدری یورپ کے 27 ممالک کیلئے فوکل پرسن مقرر

June 11, 2023

برسلز (عظیم ڈار) منسٹری آف اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ نےای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یوتھ ونگ یورپ کے صدر علی عدنان چوہدری کو یورپ کے 27ممالک کیلئے فوکل پرسن مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ علی عدنان و یورپی یونین کے ممالک میں سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں۔ وہ میزبان ممالک میں پاکستانی کمیونٹی کیساتھ اوورسیز پاکستانیوں بالخصوص بے سہارا پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پاکستانی مشن کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھے گا۔ قومی مقصد کے طور پر یہ نامزدگی رضاکارانہ بنیادوں پر ہے اور کوئی مانیٹری فائدہ یا سفارتی حیثیت قابل قبول نہیں ہوگی۔ مزید برآں نمائندہ فنڈز کے عطیات جمع نہیں کرےگا اور نہ ہی اس عہدے کو اپنے مفادات کے حصول کیلئے استعمال کرے گا۔