قیصرعباس گوندل کے اعزاز میں عابد سہیل کی طرف سے ناشتے کا اہتمام

June 11, 2023

لندن (پ ر)معروف کاروباری شخصیت عابد سہیل چوہدری نےتھرک کونسل کے ڈپٹی میئر کونسلر قیصر عباس گوندل کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا جس میں مختلف کمیونٹیز کی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں قمر زمان چوہدری، احمد علی شاہ، حاجی محمد زمان، میا ں طلحہ ایڈووکیٹ، اسد وقار، عبدالاصبور، نیٹو جیورک، لورا وربا سمیت مختلف لوگوں نے شرکت کی۔ مختار میر اور ڈاکٹر شمپا نے مختلف گانے گا کر مہمانوں کا کو محضوظ کیا۔ اس موقع پر عابد سہیل کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بھائی اور دوست کونسلر قیصر عباس تھرک کونسل کے ڈپٹی مئیر منتخب ہوئے ہیں ۔ کونسلر قیصر عباس گوندل ہمارا فخر ہیں اور انکی خدمات ناقابل فرموش ہیں۔اس موقع پرقیصر عباس گوندل کا کہنا تھا کہ میں کمیونٹیز کا مشکور ہوں جو مجھے مسلسل عزت سے نوازتے ہیں، میں اپنی پوری کوشش کرتا ہوں کہ کمیونٹیز کی تواقعات پر پورا اتر سکوں۔