عمرکوٹ، چیئرمین کے عہدے کی دوڑ، پیپلز پارٹی کیلئے اکثریت چیلنج بن گئی

June 11, 2023

عمرکوٹ ( نامہ نگار ) ضلع عمرکوٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدوں کے امیدواروں میں گرما گرمی کا ماحول پیپلز پارٹی کا ضلع میں سیاسی اکثریت برقرار رکھنا ایک چیلنج بن گیا ہے۔ اس سلسلے میں چھور ٹاؤن کمیٹی میں پیپلز پارٹی کے منتخب کونسلرز نے چیئرمین چھور ٹاؤن کا ٹکٹ نہ ملنے پر بغاوت کر کے جی ڈی اے سے اتحاد کر لیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور منتخب کونسلر نظر محمد آریسر نے جی ڈی اے کے کونسلرز سے اتحاد کر لیا ہے اور بطور چیئرمین نظر محمد آریسر جنہوں نے پیپلز پارٹی سے بغاوت کی تھی، اپنے ساتھ جی ڈی اے کے مولوی محمود نہڑی کو وائس چیئرمین بنا لیا ہے۔اور آر او کو فارم وصول کرنے کی درخواست جمع کرادی۔