پرویز الٰہی کو جیل میں علاج کی سہولت نہ دینے پر سپرنٹنڈنٹ سے جواب طلب

June 11, 2023

لاہور ( نمائندہ جنگ) اینٹی کرپشن کورٹ کے جج علی رضا اعوان نے علاج اور جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے چوہدری پرویز الٰہی کی دو درخواستوں پر سپرنٹنڈٹ جیل سے 13 جون کو جواب طلب کر لیا،وکیل رانا انتظار حسین نے موقف اپنایا کہ پرویز الٰہی بیمار ہیں ان کو علاج کی سہولت نہیں مل رہی ہے، استدعا ہےکہ پرویز الٰہی کو علاج کی سہولیات دی جائیں اور سابق وزیر اعلیٰ ہونے پر بی کلاس دی جائے۔