سابق ہاکی اولمپین ظفر احمد انتقال کرگئے، تدفین آج ہوگی

June 11, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق اولمپئین ظفر احمد خان ہفتے کی شب انتقال کر گئے،انہوں نے 1964 کے اولمپکس گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی،پاکستان کسٹم سے تعلق رکھنے والے اولمپیئن ظفر احمد خان کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز ظہر مسجد ابراہیم بلاک اے نارتھ ناظم آباد کراچی میں ادا کی جائے گی ،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔