کوئی حافظ نعیم کو ووٹ نہیں دینا چاہ رہا تو ذمہ داری ہم پر نہ ڈالیں، مرتضیٰ وہاب

June 11, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے میئر کراچی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کراوتے وقت میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حافظ نعیم کی میٹنگ میں لوگ نہیں آئے ان کا قصوروار کون ہے ، کوئی ووٹ نہیں دینا چاہ رہا تو ذمہ داری ہم پر ڈالی جارہی ہے ، الزامات ثبوت کے بغیر مجھ پر لگائے جارہے ہیں ، ، صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ہماری موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سب ایک ہیں، میئر اور ڈپٹی میئر بھٹو کا جیالا ہوگا، حافظ نعیم کی دو خواہشات ہیں، حافظ نعیم کراچی کا میئر نہیں بنے گا وہ نادرا جائے نام تبدیل کروائے میئر ساتھ میں لکھ لے۔ مرتضی وہاب کی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ، سعید غنی، وکلاء ، پارٹی کارکنان و عہدیداران سمیت دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے الیکشن کمیشن آفیس کے باہر پارٹی جیالوں نے جئے بھٹو اور وزیراعظم بلاول کے فلک شگاف نعرے لگائے۔