اسلام آباد( رانا غلام قادر)وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی ،یہ منظوری گزشتہ روزوزیراعظم کی زیر صدارت حلال گوشت کی برآمدی پالیسی پر منعقدہ جائزہ اجلاس میں دی گئی ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حلال گوشت کی برآمد بڑھانے کے لیےآئندہ دو ہفتوں میں عملی اقدامات پر مشتمل تین سالہ جامع حکمت عملی پیش کی جائے،مسلم ممالک اور دنیا بھر کی حلال گوشت کی مارکیٹ میں پاکستان کا برآمدی حصہ قابل قدر بنانے کیلئے تمام متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومت کی ہم آہنگی سے بنائی گئی جامع حکمت عملی ناگزیر ہے، پاکستان کی حلال گوشت کی برآمدی مارکیٹ بڑھانے کے لیے قائم کردہ کمیٹی پیداوار، کولڈ سٹوریج اور دیگر عوامل کو بہتر بنانے کے لیے قابل عمل تجاویز پیش کی جا ئیں ۔