• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث میپکو اہلکار گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل ملتان نے کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث میپکو اہلکار کو گرفتار کر لیا۔حکام کے مطابق ایس ڈی او میپکو کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم سب ڈویژن سٹی ملتان میں تعینات تھا۔ملزم کی شناخت شیخ ندیم کوثر ایس ڈی او میپکو کے نام سے ہوئی ۔ حکام نے بتایا کہ ملزم نے شہری سے کام کے عوض 50 ہزار روپے رشوت طلب کی۔ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ایف آئی اے ٹیم نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ۔
اہم خبریں سے مزید