• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی سربراہی میں تیل اور گیس کی تلاش، پیداواری شعبے کو درپیش چیلنجز کے حل کیلئے کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد (فاروق/اقدس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صدارت میں تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار کے شعبے کو درپیش چیلنجز کے حل کیلئےاقدامات کو حتمی شکل دینے کے لیے کمیٹی کا اجلاس ہوا،ملک میں تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار کے شعبے کو درپیش چیلنجز کے حل کیلئے قلیل ،درمیانی اور طویل مدتی اقدامات کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق کمیٹی نے گزشتہ اجلاس کے بعد ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا، وزیر خارجہ نے ڈی جی پی سی کے ورک فلو کی ڈیجیٹائزیشن میں ہونے والی پیشرفت کو سراہا جس سے کاروباری عمل میں اسانی اور کارکردگی میں بہتری ائے گی۔
اہم خبریں سے مزید