کراچی (اسد ابن حسن)ایف آئی اے کے پانچ اعلی افسران کے تبادلے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے احکامات کے تناظر میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم جائر نصرانی نے دو نوٹیفکیشنز جاری کئے ہیں۔ جن کے مطابق امیر عبداللہ خان نیازی جو کہ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر تعینات تھے ان کا تبادلہ بطور ڈائریکٹر ایکنامک کرائم ونگ اسلام آباد کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر احمد رضوان خان کا تبادلہ بطور ڈائریکٹر گلگت بلتستان کر دیا گیا ہے۔