• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمی حالات میں شدت کے باعث گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات ملتوی

گلگت (جنگ نیوز)موسمی حالات میں شدت کےباعث گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات ملتوی کردیئے گئے،تفصیلات کے مطابق الیکشن شیڈول سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جی بی راجہ شہباز خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی اکثریتی رائے کے مطابق ناموافق موسمی حالات میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے مطابق جنوری میں سخت سردی اور برف باری کے باعث پولنگ ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ13جماعتوں نے انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید