• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت داخلہ جرائم کی سرپرستی کررہی ہے، ایم کیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اراکینِ مرکزی کمیٹی نے کہا ہے کہ صوبائی وزارت داخلہ خاموش تماشائی بن کر جرائم کی سرپرستی کررہی ہے! ان کی یہ حالت کراچی سےبےوفائی ثابت کرتی ہے۔ مقتدرہ شہر کی حالت پر رحم کرے اور رہزنوں و لٹیروں سے شہریوں کو نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔شہر میں بڑھتی ہوئی بھتے کی وارداتوں اور تاجروں کو ہراساں کئے جانے پر اظہار تشویش کرتے ہوئےبہادر آباد مرکز سے جاری مذمتی بیان میں متحدہ مرکزی کمیٹی نے کہا کہ شہر قائد اس وقت بھتہ خوروں کے ہاتھوں یرغمال ہے، تاجر، صنعت کار، بلڈرز اور چھوٹے دکان دار تک ’’سسٹم ‘‘کی فرعونیت کا شکار بنے ہوئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید