کراچی (نیوز ڈیسک) بونڈائی حملے کے بعد آسٹریلیا کے وزیر اعظم کا ہیٹ اسپیچ قوانین سخت کرنے کا اعلان، مذہبی خطبا کیلئے جرم اور تشدد کے فروغ پر سخت سزائیں دی جائیں گی، وفاقی حکومت نے قوانین کی اصلاح کیلئے پانچ نکاتی منصوبہ پیش کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے بونڈی بیچ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد ملک میں نفرت انگیز تقریروں کے قوانین سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔