اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی حکومت نےسول آرمڈفورسز کےلیےشہداء معاوضہ پیکج کے رولز جاری کردیے۔رولزکااطلاق دوران ڈیوٹی سول آرمڈ فورسز کے شہداء،دائمی معذور، معمولی اور شدید زخمیوں پر ہوگا۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نےگذشتہ ماہ سول آرمڈ فورسزکےلیےشہدا پیکج کے معاو ضے میں دو سو تنتیس فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔سول آرمڈ فورسزکےمعاوضہ پیکج کے لیےمتعلقہ سول آرمڈفورسز واقعات کااسٹیٹمنٹ تیار کرے گااور اسٹیٹمنٹ کےساتھ میڈیکل آفیسر کا سرٹیفکیٹ لگانا ہوگا۔رولز کےمطابق ہرایک سول آرمڈ فورسزکے ہیڈکواٹرزمیں کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ متعلقہ سول آرمڈفورسزکاسربراہ کمیٹی کا چیئر مین ہوگا،ہر کیس دستاویزات اور ضروری درکارتقاضے پورے کرنےکے بعد کمیٹی میں پیش ہوگا۔وفاقی حکومت نےگذشتہ مہینےسول آرمڈ فورسزکےلیےشہداء کےپیکج معاوضےمیں 233 فیصدتک اضافہ کیا تھا۔