کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد بڑی تعداد میں مال بردار گاڑیاں سڑک پر آنے سے بدترین ٹریفک جام ہو گیا، ٹریفک پولیس کے مطابق ماڑی پور جانب مرزا آدم خان چوک ،مرزا آدم خان چوک جانب آئی سی آئی چوک ،جناح برج جانب کیماڑی ،ایم ٹی خان روڈ جانب جناح برج اور جناح برج جانب آئی سی آئی چوک آنے جانے والے دونوں روڈ اور ان کے اطراف میں ٹریفک کا دباؤ ہے۔