• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے دستی طور پر تمام طلبی نوٹسز کا اجرا بند کر دیا

کراچی ( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے دستی طور پر جاری کیے جانے والے تمام طلبی نوٹسز کا اجرا بند کر دیا۔ایف آئی اے کی جانب سے شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ جعلی یا مشتبہ طلبی نوٹسز کے اجراء کی روک تھام اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے دستی طور پر جاری کیے جانے والے تمام طلبی نوٹسز کا اجرا بند کر دیا ہے۔حکام کے مطابق آئندہ سے قانون فوجداری کی دفعہ 160کے تحت طلبی نوٹسز صرف الیکٹرانک نظام کے ذریعے جاری کیے جائیں گے اور ہر نوٹس پر ایک منفرد اور قابل تصدیق کیو آر کوڈ (QR Code) درج ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید