• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

57 فیصد امریکی ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں سے غیر مطمئن، سروے

کراچی (نیوز ڈیسک) تازہ سروے کے مطابق 57 فیصد امریکی ٹرمپ کی معیشت کی معاشی پالیسیوں سے غیر مطمئن ہیں۔ ری پبلکنز ٹرمپ کے حق میں، ڈیموکریٹس کی اکثریت مخالف، 70فیصد امریکیوں نے روزمرہ زندگی کے اخراجات کو ناقابل برداشت قرار دیا۔ انڈی پنڈنٹ میں شائع نئے سروے کے مطابق امریکی عوام کی بڑی تعداد نے صدر ٹرمپ کی معیشت کے انتظام پر ناخوشی ظاہر کی ہے، جس میں 57 فیصد افراد ان کی پالیسیوں سے غیر مطمئن ہیں۔ اس سروے میں ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان شدید فرق پایا گیا، جہاں زیادہ تر ری پبلکنز ٹرمپ کی معیشت پر پالیسیوں کو درست سمجھتے ہیں، جب کہ ڈیموکریٹس کی بڑی تعداد ان سے متفق نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید