اسپورٹس میڈیسن کانفرنس کا اختتام

September 20, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے تعاون سے ہونے والی پہلی اسپورٹس میڈیسن کانفرنس لاہور میں اختتام پذیر ہوگئی،اختتامی تقریب کے شرکاء میں اے ایف سی کے ہیڈآف سپورٹس میڈیسن ڈاکٹر گورچرن سنگھ،ایرانی فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ آف اسپورٹس میڈیسن ظہرے ہراتیان ،اے ایف سی کی ،ایڈنا کیپریو، پی ایف ایف کے شاہد نیاز کھوکھراور دیگر موجود تھے۔ انسٹرکٹرز نے مقامی ڈاکٹرز اور فزیوتھراپسٹ کو اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔