کیریبین لیگ محمد عامر انجری کے شکار

September 21, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کیربیئن لیگ کے جمیکا تلاواز کی نمائندگی کرنے والے محمد عامر کے ہمسٹرنگ انجری ہوجانے کی خبروں نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ تاہم انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا ہے کہ پٹھے میں تکلیف ہے ، انشا اللہ جمعے تک ٹھیک ہو جاؤں گا۔ خیال رہے کہ وہ کیربیئن لیگ میں 15 وکٹ لے کر وہ دوسرے نمبر پر ہیں ۔ عماد وسیم بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں ٹاپ پر اوربولرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں