لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے اسلحہ لائسنس کا سرکاری ریکارڈ گم ہونے کیخلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کوآج ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ،عدالت نے سرکاری وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہو ئے کہا کہ کس نے لائسنس جاری کئے وہ ذاتی حیثیت پیش ہوں ،اندراج رجسٹر میں نام شامل ہے تو آپ کیسے انکار کرسکتے ہیں۔ریکارڈ کی حفاظت کرنا محکمہ کی ذمہ داری ہے۔