5وائلڈ لائف افسروں کی ترقی اورتبادلے

September 21, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک نے5وائلڈ لائف افسر وں کی ترقی، تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، ترقی پانیوالوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ڈاکٹر محمد اختر، مدثر حسن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف غلام رسول اورجنید ندیم شامل ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سرگودھا ڈاکٹر محمد اختر کو مستقل بنیادوں پرڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سکیل 18 میں ترقی دے دی گئی ہے ۔