ملتان( سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران تغلق روڈ کے الیکشن 2023ء تا 2025ء کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں جنرل باڈ ی اجلاس قائم مقام صدر حیدر علی مغل کی صدارت میں ہوا،سابق صدر محمد اسلم سعید بٹ کی وفات کے بعد نئے الیکشن کرانے کے معاملات پر غور کیا گیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اسی ماہ مارکیٹ کے الیکشن کرائے جائیں گے ، جلد آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ شفیق کی زیرسرپرستی الیکشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی ،جو جلدہی الیکشن شیڈول کا اعلان کرے گی ، حیدر علی مغل ، وسیم اسلم بٹ ،عارف قریشی و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ شفاف الیکشن سے ہی نئی باڈی کا انتخاب عمل میں لایاجانا ،تاجروں کے مفاد میں ہے ، اجلاس میں ملک راحیل احمد ، شیخ واجد علی ، اشفاق سہگل ، عمران سہگل ، آصف قریشی ، میاں کرامت ، ندیم پاپا ، عاصم سہگل ، خلیل قریشی سمیت تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔