گلو سگو (طاہر انعام شیخ)برطانیہ میں کم آمدنی والے 80لاکھ افراد کو کاسٹ آف لونگ کے الاؤنس کی 3سو پونڈ کی دوسری قسط 31اکتوبر اور 19نومبر کے درمیان مل جائے گی ۔ یہ مہنگائی کے الاؤنس کی دوسری قسط ہوگی ، تین سو پونڈ کی ایک اور قسط موسم سرما میں ادا کی جائے گی اور یوں کم آمدنی والے افراد کو کل 9سو پونڈ ملیں گے ، 60 لاکھ معذور افراد کے لئے موسم گرما میں 150پونڈ کی گئی ادائیگیاں اس کے علاوہ ہیں۔ڈیپارٹمنٹ آف ورک اینڈ پنشن کے سیکرٹری ھیل ٹرائیڈ نے کہا ہے کہ لوگوں کے بینک بیلنس کو بڑھانے کا بہترین طریقہ مہنگائی کو کم کرنا ہے لیکن اس مقام تک پہنچے میں ابھی کچھ وقت لگے گا اور اس عرصے کے دوران ہم اس بات کو قیمتی بنارہے ہیں کہ مالی طور پر کمزور گھرانوں کی کس حد تک مدد کی جائے آنے والے ہفتوں میں تین سو پونڈ کی گئی ادائیگیاں ان تمام افراد کے اکاؤنٹس میں پہنچ جائیں گی جو ٹیکس کریڈٹ پر ہیں ڈیپارٹمنٹ آف پنشن اینڈ ورک نے کم آمدنی والے پنشنرز پر زور دیا ہے کہ وہ چیک کریں کہ کیا وہ اس بینفٹ کے اہل ہیں ۔