• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر فرزانہ شاہین نے آئی سی سی بی ایس کے نئے ڈائریکٹر کا چارج لے لیا، ڈاکٹر اقبال چوہدری کے دور کا خاتمہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے نئے ڈائریکٹر کا چارج لے لیا ہے،اس طرح ڈاکٹر اقبال چوہدری کے طویل دور کا فی الحال خاتمہ ہوگیا ہے۔ جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے جاری کردہ ایک سرکاری خط کے مطابق ڈاکٹر فرزانہ شاہین کو بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کے ایگزیکٹو بورڈ کی4 ستمبر کو منعقدہ ایک اجلاس میں پیش کردہ سفارش کے تحت تین مہینے کی مدت کے لیے ادارے کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید