• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: ’’ہم جنس پرستی‘‘ کا نصاب پڑھانے کیخلاف احتجاج

مانٹریال(نیوز ڈیسک) کینیڈا کے اسکولوں میں جنسی رجحان اور صنفی شناخت کے تحت آنے والے موضوعات مثلاً ’’ہم جنس پرست‘‘ سے متعلق نصاب پڑھانے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ریلیوں کا اہتمام ’’ون ملین مارچ فار چلڈرن‘‘ نے کیا جس نے اپنی ویب سائٹ میں بتایا کہ ’’ہم جنسی و صنفی شناخت پر مشتمل نصاب، صنفی نظریہ اور اسکولوں میں مخلوط باتھ رومز کے خلاف وکالت کررہے ہیں‘‘۔ایڈمونٹن میں مذکورہ گروپ کی کوآرڈینیٹر بینیتا پیڈرسن نے بتایا کہ ہم اسکولوں میں ’’صحت مند حدود‘‘چاہتے ہیں اور یہ نہیں مانتا کہ جنسیت اور صنفی شناخت بچوں کیلئے مناسب موضوعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکول انتظامیہ کو والدین کی ترجیحات کا احترام کرنے کی ضرورت ہے، میری رائے میں، بچوں کو صرف مرد، خواتین اور افزائش کی حیاتیات کے بارے میں آگاہ کرنے تک محدود رہنا چاہیے، جنسیت کے دوسرے پہلو وہ اسکول سے باہر تلاش کر سکتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید