مخالفین کا حملہ ایک بھائی جاں بحق،دوسرا زخمی، بچی نےباپ قتل کردیا

September 23, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر سے) ہنجروال میں جھگڑے کے دوران مخالفین نے دو بھائیوں کو چھریاں مار دیں، فاروق جاں بحق، ایوب زخمی ہوگیا۔ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب رہائش پذیر دو بھائیوں کا کسی بات پرمخالف گروپ سے جھگڑا ہوگیاتھا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے۔ ادھرگجر پورہ میں نابالغ بچی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے باپ بلال خان کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا ۔پولیس نے قاتلہ 16سالہ آمنہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی اصل حقائق سامنے نہیں آئے، آلہ قتل برآمد کر لیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔ دونوں لاشوں کومردہ خانے منتقل کردیاگیا۔