برمنگھم میں ختم نبوت کانفرنس آج منعقد کی جائے گی

September 24, 2023

برمنگھم ( نمائندہ جنگ ) عالمی تحفظ ختم نبوت یورپ کے کوآرڈینیٹر و چیف آرگنائزر مولانا خطیب حضرت عبدالحمید نے کہا ہے کہ 38ویں ختم نبوت کانفرنس نہایت تزک واحتشام سے 24ستمبر بروز اتوار بمقام دارالعلم برمنگھم میں منعقد ہوگی۔ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا جز ہے۔کانفرنس میں مسلمانوں جوش و ایمانی جذبہ سے شرکت کریں گے۔کانفرنس میں برطانیہ کے جید علماء کے علاوہ پاکستان سے آئے ہوئے جید علماء کرام خصوصی خطاب کریں گے۔انھوں نے کہا کہ برطانیہ میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں اہم فیصلے ہوں گے جس میں مولانا عبدالرشید ربانی مفتی محمد اسلم مفتی محمودالحسن مبلغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت برطانیہ وامام جامعہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ برمنگھم برطانیہ مولانا عبدالحمید بلجیم مولانا عبدالمجید قاری اسماعیل رشیدی قاری اشتیاق مفتی خالد محمود آنلائن خطاب کریں گے ۔شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا اور حضرت مولانا سعید یوسف خان امیر جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام مولانا عبدالمجید ھزاروی امیر جمیعت علمائے اسلام آباد شرکت کریں گے اور اپنے قائدانہ و ولولہ انگیز خطابات سے شرکاء کو اپنے پیارے نبی حضور پاک کی سیرت طیبہ سے آگاہ کریں گے۔ مفتی محمودالحسن نے کہا کہ یہ کانفرنس اپنی نوعیت کی ایک منفرد کانفرنس ہو گی جس میں معروف سکالرز دانشور علماء کرام شرکت کریں گے اور دنیا میں اسلام کے پھیلاؤ اور اس کے مثبت اثرات پر روشنی ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہکانفرنس میں مسلم کمیونٹی بالخصوص نوجوانوں کی بھرپور شرکت انتہائی ضروری ہے تاکہ انھیں اسلام کے سنہری اصولوں سے آگاہی ہو ۔